5 ستمبر 2014 - 14:17
طالبان کے ساتھ جھڑپ، پانچ افغان فوجی ہلاک

افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں پانچ افغان فوجی مارے گئے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کم سے کم پانچ افغان فوجی صوبہ کنڑ میں طالبان کے حملے میں مارےگئے۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے آج اعلان کیا کہ طالبان کے حملوں اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سڑک کنارے نصب بم دھماکوں میں سات افغان فوجی ہلاک ہوئے ہيں۔ افغان وزارت دفاع نے اس سلسلے میں مزيد تفصیلات نہيں بتائيں۔ قابل ذکر ہے کہ طالبان زيادہ تر سرحدی علاقوں میں افغان فوجیوں کونشانہ بناتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲